مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ مسٹر بوریل ﴿یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور مذاکرات میں یورپی رابطہ کار﴾ کا فون آنے پر ہم نے 70 منٹ تک بات کی۔ میں نے کہا کہ امریکہ اور تین یورپی ممالک کو بتادیں کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ دباؤ اور اس کے لئے ٹولز تراشنے کے عمل سے مذاکرات میں زیادہ پوائنٹ حاصل کر سکتے ہیں تو یقیناً غلطی پر ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی رابطہ کو مطلع کر چکے ہیں کہ ہم پابندیوں اور مداخلت کا جواب دیں گے۔ در عین حال ایک اچھے، مضبوط اور مستحکم معاہدے کے لئے آخری مرحلے کے راستے پر قائم ہیں۔
آپ کا تبصرہ